کانگریس رکن اسمبلی راہول سنگھ بی جے پی میں شامل

   

بھوپال : مدھیہ پردیش میں 28 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ کے ٹھیک نو دن پہلے آج برسراقتدار پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کو سخت جھٹکا دیتے ہوئے اس کے ایک رکن اسمبلی راہل سنگھ کو اسمبلی کی رکنیت سے ‘استعفی’ کے بعد بی جے پی میں شامل کرلیا۔ریاستی بی جے پی دفتر میں وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان، ریاستی صدر وشنو دت شرما اور شہری ڈیولپمنٹ اور رہائش کے وزیر بھوپندر سنگھ کی موجودگی میں مسٹر راہل سنگھ نے قانون کے مطابق بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔ اس سے پہلے انہوں نے اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر رامیشور شرما کو رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفی نامہ حوالے کیا، جسے قبول کرلیا گیا۔مسٹر راہل سنگھ نومبر۔دسمبر 2018 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر دموہ سے پہلی مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے تب بی جے پی کے امیدوار اور ریاست کے اس وقت کے وزیر خزانہ جینت ملیا کو شکست سے دوچار کیا تھا۔