کانگریس سی اے اے کے بارے میں اُلجھن پیدا کرنے کی ذمہ دار :مرکزی وزیر نقوی

   

نئی دہلی ۔5جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر قائد مختار عباس نقوی مرکزی وزیر برائے اقلیتی اُمور نے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ عوام کے ذہنوں میں شہریت ترمیمی قانون کے بارے میں اُلجھن پیدا کررہی ہے کیونکہ وہ اس کے خلاف عوام کو ترغیب دینے سے قاصر رہی ہے ۔ جلسہ عام سے جن سمپرک کے سلسلے میں دھامپورہ رامپور میں تقریر کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ بی جے پی کے ایک رُکن کی حیثیت سے وہ ملک گیر سطح پر شعور کی بیداری کی مہم چلانے کے پابند ہیں۔ نقوی نے دعویٰ کیا کہ عظیم قدیم پارٹی ایسا ماحول پیدا کرنے کی خواہشمند ہے جو اس ملک کیلئے ناسازگار ہو ۔ اُنھوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس اور اُس کی حلیف پارٹیاں بعض مسائل پر پارلیمنٹ سے اور اُس کے باہر اختلافات رکھتی ہیں۔