کانگریس صدر انتخابات: ششی تھرور کے منشور میں ‘نقشے میں بڑی کوتاہی’، تنازعہ کے بعد کیا گیا درست

   

نئی دہلی: کانگریس صدر کے عہدے کے لیے ششی تھرور کے منشور نے ان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے منشور کے ساتھ ہندوستان کا ایسا نقشہ لگایا ہے جس میں جموں و کشمیر اور لداخ کو ہندوستان کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔سوشل میڈیا خاص طور پر ٹوئٹر صارفین نے اسے ایک ’بڑی بھول چوک‘ اور شرمناک قرار دیا ہے۔ کچھ صارفین نے ان پر ’تقسیم‘ ہونے کا الزام بھی لگایا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق تھرور کے دفتر نے اب اپنے منشور کو درست کر لیا ہے۔