کانگریس لیڈر پر حملے کے معاملے میں خصوصی عدالت کے سامنے اسدالدین اویسی پیش ہوئے

,

   

حیدرآباد۔حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی پیر کے روز نامپلی میٹرو پولٹین کی عدالتوں کے خصوصی سیشن جج پر پیش ہوئے ہیں اور ان کا این بی ڈبلیو غیر ضمانتی وارنٹ پر دوبارہ بات کی گئی۔

پچھلے ہفتہ اسپیشل سیشن جج نے ایم پیز/ایم ایل اے عدالت میں سنوائی کے لئے حیدرآباد کے ایم پی کے خلاف این بی ڈبلیو جاری کیاتھاکیونکہ کانگریس لیڈر محمد علی شبیر اور دیگر پر 2016میں ہوئے حملے کے معاملے میں وہ عدالت میں حاضرہونے میں ناکام ہوگئے تھے۔

عدالت میں حاضری پر ان کی جانچ کی اور این بی ڈبلیو کو ریکارڈ کیاہے۔

سال2020میں مذکورہ میر چوک پولیس نے کے عبوری چارج شیٹ نئے شواہد پر مشتمل داخل کی تھی اور اسپیشل سیشن جج (ایم پیز اور ایم ایل ایز کی سنوائی کے لئے تشکیل دیاگیاہے) سے مانگ کی تھی کہ وہ ملزمین کی فہرست میں سے اے ائی ایم ائی ایم حیدرآباد ایم کا نام ہدف کردیں۔

اس سے قبل مذکورہ عدالت نے اس درخواست کو مسترد کردیاتھا۔یاد رہے کہ 2016فبروری جی ایچ ایم سی الیکشن کے دوران میر چوک پولیس نے ایک مقدمہ اس وقت درج کرایاتھا اے ائی ایم ائی ایم کے کارکنوں نے مبینہ طورپر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی سے سینئر کانگریس لیڈران کی کار پر حملہ کیاتھا۔

اس حملے کے دوران کھڑکیوں کا شیشہ ٹو ٹ گیاتھاجس کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔

کانگریس قائدین کی کار کے قریب اپنے حامیوں کے ساتھ حیدرآباد ایم پی اسدالدین اویسی بھی اس وقت موجود تھے۔

شواہد کی بنیاد پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کیاتھا اور کہاکہ حیدرآبا ایم کلیدی ملزم ہیں۔