کانگریس پارٹی غریب عوام کیلئے آواز اٹھارہی ہے

   

سنگاریڈی میں آنجہانی اندرا گاندھی کو خراج ، نرملا جگاریڈی ڈی سی سی صدر کا خطاب

سنگا ریڈی ۔سنگا ریڈی میں نرملا جگا ریڈی صدر کانگریس سنگا ریڈی نے سابق وزیراعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر اندرا گاندھی کے مجسمے پر پھول مالا پیش کرتے ہوئے کہا کہ اندرا گاندھی کے دور میں غریبوں کے لئے جو کام کیے گئے تھے وہ آج بھی یاد کیا جاتا ہے کانگریس کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لیے تمام پارٹی کارکن ایک جْٹ ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے نرملہ جگاریڈی صدر کانگریس ضلع نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے عوام دشمن پالیسیوں کو اپناتے ہوئے عوامی مسائل میں اضافہ کیا جارہا ہے کسان بل کے ذریعے کارپوریٹ کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ کانگریس پارٹی مرکز اور ریاستی حکومت کے ناقص کارکردگی پر عوام سے مل کر آواز اٹھا رہی ہے اور غریب عوام کے لیے کام کر رہی ہے۔