کانگریس کو ایک اور دھکہ ‘ وینکٹیشورراؤ ٹی آر ایس میں شامل

   

حیدرآباد ۔ 17؍ مارچ ( پی ٹی آئی) لوک سبھا انتخابات سے عین قبل تلنگانہ میں کانگریس سے کئی اہم قائدین کے انحراف کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس کے ایک اور رکن اسمبلی اور پسماندہ طبقات کے اہم تنظیمی شعبہ کے سربراہ آرے پلی موہن نے آج اپنی پارٹی چھوڑتے ہوئے حکمراں ٹی آر ایس میں شمولیت کے فیصلہ کا اعلان کیا ۔ حلقہ کتہ گوڑم کے کانگریس رکن اسمبلی وانما وینکٹیشورراؤ نے ٹی آر ایس کے صدر اور چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی تائید کا اعلان کیا ۔ اس طرح کانگریس سے وفادری بدلنے والے آٹھویں رکن اسمبلی بن گئے ہیں ۔ 119 رکن تلنگانہ اسمبلی کے لئے 7 ؍ڈسمبر کو منعقدہ انتخابات میں کانگریس کے 19 ارکان منتخب ہوئے تھے وینکٹیشورراؤ نے کہا کہ وہ کانگریس سے مستعفی ہو رہے ہیں اور اگر ضروری ہو تو اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے لئے بھی تیار ہیں ۔