کانگریس کی آسام کیلئے ریاستی الیکشن کمیٹی کی تشکیل

   

نئی دہلی: کانگریس نے آسام میں پارٹی کے سینئر لیڈر بھوپین کمار بوہرا کی صدارت میں 38 رکنی انتخابی کمیٹی تشکیل دے کر تریپورہ میں ریاستی کانگریس کمیٹی کو وسعت دی ہے ۔پارٹی نے تریپورہ پردیش کانگریس کے لیے بھی چھ نائب صدر، سات جنرل سیکریٹری، ایک خزانچی، 19 سیکریٹری اور ایگزیکٹیو کے لیے 41 عہدیداروں کو مقرر کیا ہے ۔کانگریس کے جنرل سکریٹری تنظیم کے سی وینوگوپال نے اتوار کو کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے کمیٹی کے ارکان کے ناموں کو منظوری دے دی ہے اور انہیں فوری اثر سے کام شروع کرنے کو کہا ہے ۔