کانگریس کی آواز گھر گھر پہونچانے کی کوشش

   

جڑچرلہ میں انیرودھ ریڈی کی پد یاترا ، زبردست خیرمقدم

جڑچرلہ /12 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ’’جنم پلی انیرودھ ریڈی ‘‘ کانگریس پارٹی قائد جو ٹی پی سی سی جنرل سکریٹری کانگریس پارٹی کے عہدہ پر فائز ہیں ۔ انہوں نے ’’ پرجاہتا‘‘ کے عنوان سے 9 جولائی سے اپنی پد یاترا دو مہینے کیلئے جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہوئے پیدل دورہ کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی جڑچرلہ کے تمام منڈلس کا دورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل کو لیکر ریاست تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی قیادت کی آرزو رکھتے ہوئے آنے والے انتخابات میں جڑچرلہ حلقہ اسمبلی میں اسمبلی انتخابات میں اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے مقابلہ کرنے کے درپہ ہے ۔ انہوں نے مختلف امور پر کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کرنا ، گیس کی قیمتوں میں کمی کرنے کے متعلق ، ضعیف عمر دراز بوڑھے افراد کیلئے وظیفہ کم از کم 3000 روپئے دینے کیلئے کانگریس پارٹی کے سینئیر قائدین ان مراعات کو جو عوام کے سامنے کئے ہیں ان باتوں کو عوام تک پہونچانے کی غرض سے اپنی ’’ پرجاہتا‘‘ مہم کے ذریعہ عوام کے درمیان گھر گھر جاکر اپنی بات رکھتے ہوئے اپنے سیاسی کیریر کے ذریعہ سمجھانے کیلئے یہ مہم چلا رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ ’’ پرجاہتا‘‘ پد یاترا کا آج چوتھا دن ہے ۔ آج نواب پیٹ منڈل کے مواضعات کا دورہ کئے ۔ یہاں کے عوام نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے استقبال پھول نچھاور کرتے ہوئے جگہ جگہ ان کی گلپوشی کی گئی ۔ یاترا کے دوران دیگر پارٹیوں کے کارکنوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت بھی اختیار کر رہے ہیں ۔ نواب پیٹ منڈل اور اس کے ماتحت قصبہ جات و دیہاتوں سے عوام کانگریس پارٹی قائدین کی مخاطبت کو سماعت کرنے کیلئے دوردراز گاؤں سے بھی چل کر آرہے ہیں ۔