اگنی پتھ اسکیم سے دستبرداری کا مطالبہ، احتجاجی نوجوانوں سے اظہار یگانگت
حیدرآباد۔/19 جون، ( سیاست نیوز) آرمی رکروٹمنٹ کیلئے مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کانگریس ارکان پارلیمنٹ نے نئی دہلی میں جنتر منتر پر ستیہ گرہ کا اہتمام کیا۔ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی پرینکا گاندھی کی قیادت میں ستیہ گرہ کی گئی جس میں تلنگانہ سے صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی، اتم کمار ریڈی، جنرل سکریٹری اے آئی سی سی کے سی وینو گوپال، جئے رام رمیش، ادھیر رنجن چودھری، سچن پائلٹ، جتیندر ہوڈا ، و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب میں اتم کمار ریڈی نے مرکز سے اگنی پتھ اسکیم سے فوری دستبرداری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ اسکیم قومی سلامتی سے کھلواڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگنی پتھ کے خلاف ملک بھر میں نوجوان احتجاج کررہے ہیں لیکن مرکزی حکومت کا رویہ غیرذمہ دارانہ ہے۔ طلباء کی قربانیوں اور مسلسل احتجاج کے باوجود مرکز اپنے موقف پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سابق پائیلٹ کی حیثیت سے وہ یہ بات کہنے کے موقف میں ہیں کہ اسکیم ملک کے لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی اور ملک کی سلامتی کے ساتھ مذاق ہے۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ کئی سابق فوجیوں اور عہدیداروں نے نئی اسکیم کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے ستیہ گرہ کا مقصد احتجاجی نوجوانوں سے اظہار یگانگت ہے۔ ر