کانگریس کی رکنیت سازی کیلئے اسمبلی حلقہ جات کے کوآرڈینیٹرس کا تقرر

   

حیدرآباد۔/29 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں کانگریس کی ڈیجیٹل ممبر شپ کے سلسلہ میں اسمبلی حلقہ جات کے کوآرڈینیٹرس کا تقرر کیا گیا ہے۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے 106 اسمبلی حلقوں کیلئے کوآرڈینیٹرس کے ناموں کا اعلان کیا جو ممبر شپ مہم کی نگرانی کریں گے۔ رکنیت سازی مہم کے انچارج اور ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ نے بتایا کہ گریٹر حیدرآباد میں سابق رکن پارلیمنٹ اور ورکنگ پریسیڈنٹ ایم انجن کمار یادو اور ڈاکٹر سی روہن ریڈی کو کوآرڈینیٹرس مقرر کیا گیا ہے۔ بھونگیر پارلیمانی حلقہ کیلئے پی رمیش ریڈی اور جی موہن ریڈی کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ کوآرڈینیٹرس کے طور پر اقلیتی قائدین کو بھی نمائندگی دی گئی جن میں عرفان علی ( چنور ) ، مقصود احمد ( کاماریڈی )، اظہر یوسف زئی ( عنبر پیٹ )، سہیل ( جوبلی ہلز )، جاوید اکرم ( چارمینار )، عظمیٰ شاکر (چندرائن گٹہ ) شامل ہیں۔ر