کتاب میڈیا کے ست رنگ کاجناب عامر علی خان کے ہاتھوں رسم اجراء

   

حیدرآباد ۔ 10 ڈسمبر (پریس نوٹ) صحافی و براڈ جناب باقر مرزا آئی آئی ایس (ریٹائرڈ) کی کتاب ’’میڈیا کے ست رنگ‘‘ کی آج جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ ’’سیاست‘‘ اور ڈاکٹر پی ونود صدر شعبہ جرنلزم و کمیونکیشن یونیورسٹی آف حیدرآباد کے ہاتھوں رسم اجرائی انجام پائی۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے جناب عامر علی خان نے جناب باقر مرزا کی اس کاوش کی ستائش کی اور توقع ظاہر کی کہ اردو قاری اس کتاب سے ضرور مستفید ہوں گے جس میں میڈیا کی کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی ہے جس سے جناب باقر مرزا کی وابستگی رہی۔ پروفیسر پی ونود صدر شعبہ کمیونکیشن (جرنلزم) نے اس بات پر زور دیا کہ ادارہ سیاست کی طرح کے میڈیا ادارہ اردو کے فروغ کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل کے حل کی راہیں تلاش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے صحافت اور میڈیا کیلئے روزنامہ سیاست کی خدمات کی ستائش کی۔ اس کتاب کا پیش لفظ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے تحریر کیا ہے جبکہ پروفیسر فضل اللہ مکرم صدر شعبہ اردو حیدرآباد یونیورسٹی نے پیش رس لکھا ہے۔ کتاب میں میڈیا کے مختلف اداروں کی کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی ہے اور ان میڈیا میں جناب باقر مرزا کی خدمات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ہدیٰ بک ڈپو پرانی حویلی اور حسامی بک ڈپو مچھلی کمان پر دستیاب رہے گی۔
سینٹ مارکس بوائز ٹاون ہائی اسکول میں کرسمس تقریب کا انعقاد
حیدرآباد۔/10 ڈسمبر، ( پریس نوٹ ) سینٹ مارکس بوائز ٹاون ہائی اسکول میں 10ڈسمبر کو کرسمس تقاریب منعقد کی گئی۔ جس میں اسکول اسٹاف کے علاوہ اسٹوڈنٹس کمیونیٹی اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز دعائیہ اجتماع سے ہوا۔ اس موقع پر اسٹیج کو بہت ہی خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا۔ رویندر فادر ٹوئن نے فیسٹ کے دوران طلبہ کی ہمت افزائی کی اور کہا کہ کس طرح خدا کی لامحدود محبت سے ہم سب کے اتحاد کی مثال ہے۔ اس موقع پر کرول نغمیں، ڈانس بھی پیش کیا گیا۔ رویندر برادر یسوع پربھارن ڈائرکٹر بوائز ٹاون، رویندر برادر شیوا ریڈی، پرنسپل ایس ایس سی، رویندر برادر جیا بالن وائس پرنسپل ایس ایس سی اور دیگر نے تقریب سے خطاب کیا۔