نئی دہلی : اپوزیشن جماعت کے قائد پارلیمنٹ اجلاس کے دوران نریندر مودی حکومت پر برس پڑے۔ راشٹریہ جنتا دل کے قائد منوج کمار نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اپنی ناکامیوں کو دوسروں پر طعنے مار کر نہ چھپائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت کو تھوڑی سی بھی تنقید برداشت نہیں ہوتی ہے۔ نریندر مودی سرکار اپنے مخالفین کو ہر بات پر پاکستان چلے جاؤ کا طعنہ مارتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پوچھتا ہوں بی جے پی بتائے، کتنے لوگوں کو پاکستان بھیجو گے؟ ہم تو کہتے ہیں مسائل یہیں حل کرنے ہوں گے۔