کجریوال‘ بھگوت مان آج گجرات میں انتخابی ریالیوں سے خطاب کریں گے

,

   

مذکورہ دونوں عام آدمی پارٹی قائدین قبائیلی اکثریت والے ضلع والساد کے دھرم پور اور ضلع سورت کے کاڈوڈرا میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔


احمد آباد۔ بی جے پی کے زیراقتدار ریاست میں جہاں اسی سال ڈسمبر میں اسمبلی انتخابا ت منعقد ہونے والے ہیں دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال اور پنجاب میں ان کے ہم منصب بھگوت مان مشترکہ طور پر گجرات میں اتوار کے روز عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

مذکورہ دونوں عام آدمی پارٹی قائدین قبائیلی اکثریت والے ضلع والساد کے دھرم پور اور ضلع سورت کے کاڈوڈرا میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ہفتہ کے روز عام آدمی پارٹی کے قومی کنونیر کجریوال او ر مان نے واڈوڈرا میں ایک’ترنگایاترا‘ میں حصہ لیا اور داھوڈ میں ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کیاہے۔

گجرات میں بی جے پی قائدین نے ہفتہ کے روز کجریوال کی زیرقیادت پارٹی پر اس وقت شدید تنقیدیں کی جب اے اے پی دہلی منسٹر راجند رپال گوتم کا ایک ویڈیو جس میں وہ سینکڑوں لوگوں کو بدھ مت میں شامل کررہے ہیں اور ہندو دیوی دیوتاؤں کا انکار کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں منظرعام پر آیاتھا۔

کجریوال کو ”مخالف ہندو“ قراردیتے ہوئے گجرات کے کئی اہم شہروں پر متعدد بیانرس بھی منظرعام پر ائے ہیں۔ گجرات میں جہاں 27سالوں سے بی جے پی کی حکومت وہاں پر کلیدی اپوزیشن کے طور پر خود کوپیش کرنے کی اے اے پی کوشش کررہی ہے۔