کجریوال پر ضمانت حاصل کرنے میٹھا کھانے کا الزام

   

ای ڈی کا عدالت میں دعویٰ‘ جیل سے تفصیلات طلب ‘آج پھر سماعت مقرر
نئی دہلی : انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے الزام لگایا گیا ہے کہ جیل میں بند دہلی کے وزیر اعلیٰ پر ‘جان بوجھ کر’ آم اور مٹھائیاں کھانے رہے ہیں تاکہ ان کے بلڈ شوگر کی سطح کو بڑھایا جا سکے اور پھر اسے طبی بنیادوں پر اپنی ضمانت کی بنیاد بنایا جائے۔ اروند کجریوال شیش محل میں رہنے کے عادی ہیں اور اپنی ضمانت کے لیے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔اروند کیجریوا ل کو شراب پالیسی اسکام کیس میں گرفتار کیا گیا ہے جو طبی ضمانت کے لیے بنیاد بنانے کی غرض سے ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کے باوجود ہر روز آم اور مٹھائی جیسی چینی زیادہ کھا رہے ہیں۔ ای ڈی نے آج عدالت کے سامنے یہ دعویٰ کیا۔ جمعرات کو ای ڈی نے یہ دعویٰ سی بی آئی اور ای ڈی کے مقدمات کے لیے خصوصی جج کاویری باویجا کے سامنے کیا۔ عدالت نے تہاڑ جیل کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے میں کجریوال کے ڈائٹ چارٹ سمیت ایک رپورٹ داخل کریں۔ جج نے متعلقہ حکام کو کل تک رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت کی، جب عدالت اس معاملے پر دوبارہ سماعت کرے گی۔ ای ڈی نے بتا یا کہ اروند کجریوال ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کے باوجود زیادہ شوگر والی غذا کھا رہے ہیں۔ وہ روزانہ ‘آلو ، آم، مٹھائی کھا رہا ہے اور یہ سب طبی ضمانت کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ان چیزوں کے کھانے سے ان کی شوگر کی سطح میں اتار چڑھاؤ ہورہا ہے۔کیجریوال نے مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالے سے پیدا ہونے والے منی لانڈرنگ کیس میں اپنی گرفتاری کو چیلنج کیا ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ نے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست پر ای ڈی کو نوٹس جاری کیا جس نے اس کیس میں ان کی گرفتاری کو برقرار رکھا تھا۔ بنچ نے ای ڈی سے عرضی پر 24 اپریل تک جواب داخل کرنے کو کہا کہ اس معاملے کی سماعت 29 اپریل سے شروع ہونے والے ہفتے میں کی جائے گی۔
کجریوال جیل کے ڈاکٹر سے مطمئین نہیں ہیں اور اپنے شخصی ڈاکٹر سے معائنہ کروانا چاہتے ہیں ۔