کجریوال کی عوام کو چھٹ پوجا کی مبارکباد

   

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے عقیدے کے عظیم تہوار چھٹپر لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔اس عظیم تہوار پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے کہا ‘‘آپ سب کو سوریہ بھگوان کی عبادت اور لوک عقیدے کے عظیم تہوار چھٹھ پوجا پر دلی مبارکباد۔ چھٹی میا آپ سب کو صحت مند، خوش رکھے اور آپ کی تمام خواہشات کو پورا کرے ۔واضح رہے ہے کہ اتوار کو غروب آفتاب کو ارگیہ اور پیر کی صبح چڑھتے سورج کو ارگیہ دیا جائے گا۔ دہلی حکومت کی طرف سے لوک عقیدے کے عظیم تہوار چھٹھ کے موقع پر یہاں ایک ہزار سے زیادہ چھٹھ گھاٹ تعمیر کیے گئے ہیں ۔ چھٹ گھاٹ پر پوجا کے ساتھ ساتھ آنے والے عقیدت مندوں کے لیے ثقافتی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔