کراچی میں ڈکیتوں کو واٹس ایپ گروپ

,

   

کراچی۔ پاکستان کے شہر کراچی میں ڈکیتوں نے ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے جس کا نام ”ڈکیتی قومی مومنٹ”رکھا جانکاری کے مطابق اس کا مقصد ڈکیتیوں کی منصوبہ سازی کرنا تھا۔پا

کستان کے روز نامہ”جنگ“ میں شائع خبر کے مطابق‘مذکورہ گروپ نے خود کے لئے ایک ویلفیر پروگرام بھی بنایا ہے‘ جو سرکاری ایجنسیوں کے خطوط پر ہے۔اصل سرغنہ او راس کے ساتھی کی گرفتاری کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس دیگر ممبران کو گرفتارکرنے کے لئے دھاوی ماررہی ہے۔

مذکورہ پولیس نے نیوز پیپر کو بتایاکہ ”تفتیش کے دوران اصل ڈکیتوں کے اصل سرغنہ اور گروپ ایڈمین نے قبول کیاہے کہ ”ڈکیتی قومی مومنٹ“ کے نام سے واٹس ایپ گروپ تشکیل دیاگیاتھا تاکہ کسی کی گرفت میں ائے بغیر ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں

۔ڈکیتی کامنصوبہ گروپ ایڈمین تشکیل دیتا اور چار سے پانچ گروپ ممبرس مقامات اورافراد کو نشانہ بناتے تھے“۔

خبر میں کہاگیا ہے کہ گرفتاری کی صورت میں گروپ کے لئے قانونی اخراجات‘ زخمی ہونے کی صورت میں گروپ ممبر کا علاج اور پولیس کاروائی کے علاوہ گروپ ممبرس کے گھر والوں کی مدد کی دیکھ بھال بھی گروپ کے ذریعہ کی جاتی تھی۔