ڈنمارک: ڈنمارک کے سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے چھوٹا ریکارڈ تیار کیا ہے جو عام آنکھ سے نظر بھی نہیں آتا لیکن حیرت انگیز طور پر اس پر کرسمس نغمہ بھی کاڑھا گیا ہے بجتا بھی ہے۔ٹیکنکل یونیورسٹی آف ڈنمارک کے سائنسدانوں نے صرف 40 مائیکرون قطر کا 14 مائیکرون باریک ایک خردبینی ریکارڈ بنایا ہے جس پر ’راکنگ اراؤنڈ دی کرسمس ٹری‘ کاڑھا گیا لیکن آپ اسے صرف 25 سیکنڈ تک ہی سن سکتے ہیں۔ اسی ٹیم نے گزشتہ برس دسمبر میں نینوٹیکنالوجی کی بدولت دنیا کا سب سے مختصر کرسمس درخت بھی بنایا تھا۔یہ ریکارڈ ایک ملی میٹر کے ہزارویں حصے کے برابر ہے اور پالیمر سے بنایا گیا ہے۔ اس کی تیاری میں نینوفریزر نامی آلہ استعمال کیا گیا ہے جو تجارتی پیمانے پر استعمال ہوتا ہے اور اس سے باریک ترین اشیا کاڑھی جاتی ہیں۔