کرناٹک۔ اے ائی ایم ائی ایم کو عید گاہ میدان میں ٹیپو سلطان جینتی منانے کی اجازت دیدی گئی

,

   

مذکورہ عید گاہ میدان اگست میں اسوقت ایک بڑے تنازعہ کا مرکز بنا ہوا تھا جب دائیں بازو لیڈران نے اس میدان پر گنیش چتروتی منانے کی مانگ کی تھی
بنگلورو۔ اسد الدین اویسی کی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین(اے ائی ایم ائی ایم) کو کرناٹک کے ہبلی شہر میں عید گاہ میدان پر میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان کی ڈسمبر میں منائے جانے والے یوم پیدائش کا جشن منانے کی اجازت دیدی ہے۔

مذکورہ عید گاہ میدان اگست میں اسوقت ایک بڑے تنازعہ کا مرکز بنا ہوا تھا جب دائیں بازو لیڈران نے اس میدان پر گنیش چتروتی منانے کی مانگ کی تھی۔ عید گاہ میدان پر ٹیپو جینتی منانے کی اجازت کی مانگ کے ساتھ اے ائی ایم ائی ایم او ردیگر تنظیمیں میونسپل کارپوریشن سے رجوع ہوئے تھے۔

ان کی درخواستوں کو سری رام سینا نامی دائیں بازو تنظیم نے چیالنج کرتے ہوئے یہاں پر کنکاداسہ جینتی منانے کی درخواست کی تھی۔

مذکورہ کرناٹک ہائی کورٹ نے اس میدان پر گنیش چتروتی کی اجازت دی تھی جس پر مسلم تنظیموں کی جانب سے شدید اعتراض کیاگیاتھا۔

ایک مقامی مسلم تنظیم نے مجالس مقامی کے تقریب منانے کی اجازت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہے میونسپل کمشنر ”اس مقام کو پوجا کرنے کی جگہ میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں“۔

سپریم کورٹ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کوبرقرار رکھا جس کی وجہہ سے عید گاہ میدان پر گنیش چتروتی تقاریب کا انعقاد عمل میں لایاگیاتھا