کرناٹک اسمبلی انتخابات‘ کانگریس کو سبقت‘ بی جے پی پیچھے۔کانگریس ہیڈکواررٹرس پر جشن

,

   

کرناٹک میں بی جے پی کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب کانکاپورا سے ریاست میں کانگریس کے امیدوار ڈی کے شیو ا کمار نے 70فیصد سے زائد ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے


کرناک اسمبلی انتخابات کے رحجان میں یہ بات واضح طور پر دیکھائی دے رہے ہیں کہ کانگریس پارٹی کرناٹک میں نصف سے زائد سیٹوں پر سبقت حاصل کرچکی ہے۔ دوپہر1:22بجے تک کانگریس کو 133سیوں پر سبقت تھی جبکہ بی جے پی 66سیٹوں پر سبقت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

کرناٹک میں بی جے پی کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب کانکاپورا سے ریاست میں کانگریس کے امیدوار ڈی کے شیو ا کمار نے 70فیصد سے زائد ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج توقع کی جارہی ہے کہ لوک سبھا2024کے انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ بی جے پی میں بعض قائدین نے اس شکست کی وجہہ تلاش کرنا بھی شروع کردیاہے۔

حسب روایت بی جے پی اپنی شکست کے لئے ریاستی یون کی واضح ائیڈیا کے ندارد‘ قومی قیادت پر بوجھ اٹھانے کا انحصاراور امیدواروں کے انتخاب سے لے کر قیادت کے بارے میں ’مکمل الجھن‘جیسے معاملات کو اس ذمہ دارٹہرایاجارہا ہے۔

رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے چیف منسٹر بسوراج بومائی نے کہاکہ ”وزیراعظم مودی اور کیڈرس کی بہترین کوششوں کے باووجود‘ ہم نشان بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں“۔