کرناٹک اسمبلی انتخابات2023کے نتائج‘ راست نشریات۔ بسوراج بومائی نے شکست تسلیم کرلی‘ کون بنے گا چیف منسٹر پر سب کی نظر

,

   

کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023میں کانگریس بھاری اکثریت سے جیت کی طرف گامزن ہے۔ چیف منسٹر بسوراج بومائی نے شکست کو تسلیم کرلیااورکہاکہ وزیراعظم اور کیڈرس کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کے بعد ہم اپنے نشان تک نہیں پہنچ سکے۔

کانگریس کس کو چیف منسٹر منتخب کریگی اس پر سب کی نظر یں ہیں۔کیونکہ سبقت جیت میں تبدیل ہورہی ہے‘ تمام کی نظریں اس طرف لگی ہوئی ہیں کہ کانگریس کس کواگلا چیف منسٹر بناتی ہے۔

بی جے پی 70سے کم سیٹوں پرسکڑتی دیکھائی دے رہی ہے اور چیف منسٹر بسوراج بومائی نے اس بات کو تسلیم کیاکہ وزیراعظم سے لے کر کیڈر تک ہر کسی کی بہترین کوششوں کے باوجود پارٹی کا مظاہرین نہایت خراب ہے۔

کانگریس بنگلورو‘ کلیان کرناٹک‘ کیتو ر کرناٹک اور جنوبی علاقوں میں جیت/سبقت حاصل کررہی ہے۔

ساحلی کرناٹک میں بی جے پی کو سبقت مل رہی ہے۔ ایک پارٹی او راتحاد کو 224ممبرس کی کرناٹک میں اسمبلی میں 113سیٹوں پر جیت کے ساتھ اکثریت حاصل ہوگی۔

کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیو ا کمار نے کانکا پورا سیٹ پر 70فیصد سے زائد ووٹوں سے جیت حاصل کی وہیں‘ بسوران بومائی نے شیگاؤں حلقہ سے جیت حاصل کی ہے۔