کرناٹک انتخابات۔ بی جے پی نے 9125ریلیاں‘ 1377روڈ شوز کئے

,

   

مذکور ہ پارٹی نے 3166عوامی تحریکات چلائے اور 9077عوامی جلسہ عام بھی منعقد کئے ہیں
بنگلورو۔ مخالف حکومت عنصر کو شکست دیکر دوبارہ اقتدار میں آتے ہوئے تاریخ بنانے کی کوشش کرنے والی بی جے پی نے اپنی انتخابات مہمات میں کوئی کسر باقی چھوڑی ہے۔ اپنے کوششوں کے ساتھ اور قومی کے ساتھ ساتھ ریاستی سطح کے اعلی قائدین تک رسائی کرتے ہوئے مذکورہ بھگوا پارٹی نے ریاست میں انتخابی جدوجہد میں شدت پیدا کردی تھی۔

کرناٹک بی جے پی کے بموجب پارٹی نے 9125ریالیاں اور 1377روڈ شوز ریاست میں کئے ہیں۔ بی جے پی قائدین نے اپنی مہم کے دوران 311نادر او رمٹھ کا دورہ کیاہے۔ مذکور ہ پارٹی نے 3166عوامی تحریکات چلائے اور 9077عوامی جلسہ عام بھی منعقد کئے ہیں۔

بھگوا پارٹی کادعوی ہے کہ ریاست میں منعقد ہونے والے عوامی ریالیوں اور کنونشن میں 9.87لاکھ لوگوں نے حصہ لیا‘وہیں ریاست کے مختلف حصوں میں منعقد ہونے والے روڈ شوز میں 19.81لاکھ لوگوں نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے 19عوامی جلسہ عام میں نو روڈ شوز میں حصہ لیاجبکہ وزیرداخلہ امیت شاہ نے 16ریالیوں اور 15روڈ شوز جو ریاست بھر میں منعقد کئے گئے تھے اس میں حصہ لیاہے۔

اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے نو عوامی جلسہ عام سے خطاب کیااور ریاست میں تین روڈ شوز میں حصہ لیاہے۔ بسوراج بومائی نے 40روڈ شوز کئے جبکہ سابق چیف منسٹر یدوارپا نے 44عوامی جلسہ عام کئے ہیں۔

اسی طرح بی جے پی رکن اسمبلی باسنا گوڑ پٹیل یاتنال نے 41کنونشن جبکہ جنرل سکریٹری سی ٹی روی نے پچھلے ماہ 16ریالیاں کی ہیں

دوسری جانب 10مئی کو ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی نے 173عوامی ریالیاں اور 55روڈ شوز کئے ہیں۔