کرناٹک انتخابات: کانگریس نے منشور جاری کیا، بجرنگ دل کا کیا پاپولر فرنٹ اف انڈیا سے موازنہ، کہا کہ اس پر پابندی لگائیں گے

,

   

نئی دہلی:کانگریس پارٹی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ منشور میں کانگریس نے بجرنگ دل کا موازنہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) سے کیا اور کہا کہ اگر انہیں اقتدار میں رہنے کا موقع ملا تو وہ اس پر پابندی لگا دیں گے۔ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں گریہ جیوتی، گریہ لکشمی، انا بھاگیہ، یووا ندھی اور شکتی کی پانچ ضمانتوں کا اعادہ کیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پیر کو بی جے پی نے اپنا منشور بھی جاری کیا تھا، جس میں کئی عوامی فلاحی اسکیموں کے ساتھ ساتھ غریبوں کو مفت اناج دینے کی بات کی گئی ہے کانگریس نے اپنے منشور میں عوام سے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں آتی ہے تو گریہ جیوتی کے تحت 200 یونٹ مفت بجلی دی جائے گی۔ گریہ لکشمی میں خاندان کے سربراہ کو دو ہزار روپے اور انا بھاگیہ میں دس کلو اناج دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس نے گائے کا گوبر 3 روپے فی کلو کے حساب سے خریدنے کا وعدہ کیا ہے تاکہ مویشی پالنے کو فروغ دیا جائے اور گائوں میں کھاد کے مراکز قائم کیے جائیں۔