کرناٹک میں بی جے پی کے مخالف تبدیلی مذہب قانون کی برخواستگی‘ آر ایس ایس بانی کے مضامین ہٹائیں گے۔

,

   

حکومت نے یہ بھی اعلان کیاہے کہ تمام اسکولو ں او رکالجوں کے لئے ائین کی تمہید پڑھنا ایک نیالزوم ہے۔
سابق بی جے پی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ مخالف تبدیلی مذہب قانون کو ہٹانے کا جمعرات کے روز کرناٹک حکومت نے اعلان کیاہے۔

مذکورہ کانگریس نے کرناٹک اسمبلی الیکشن کی اپنی مہم میں متعدد وعدے کئے تھے جس میں سے بی جے پی حکومت کے نظر ثانی شدہ اسکولی نصاب کو برخواست کرنا بھی شامل ہے۔

بی جے پی نے اپنی معیاد کے دوران آرایس ایس بانی کے بی ہیڈگوار پر مشتمل مضامین کو متعارف کروایاتھا حکومت نے انہیں ہٹانے کی ہدایت دیدی ہے۔ کرناٹک کے وزیر تعلیم مدھو بنگاراپا نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ ”کے بی ہیڈگوار پر نصاب ہٹادیاگیاہے۔

پچھلی حکومت نے جوتبدیلیاں کائی تھیں اس کو بھی بدل دیاگیا ہے اور اس سے قبل کے سال میں جوکچھ تھا اس کو دوبارہ متعارف کروایاگیاہے“۔

حکومت نے یہ بھی اعلان کیاہے کہ تمام اسکولو ں او رکالجوں (سرکاری‘ امدادی اور خانگی)کے لئے ائین کی تمہید پڑھنا ایک نیالزوم ہے۔