کرناٹک میں وزیراعظم مودی کی ریالیوں کے دوران اگنی پتھ احتجاج کی انٹلیجنس نے دی جانکاری

,

   

وزیراعظم کے پروگراموں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لئے 10,000سے زائد پولیس جوانوں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
بنگلورو۔مذکورہ کرناٹک پولیس نے سخت چوکسی اختیار کئے ہوئے ہے کیونکہ انٹلیجنس ایجنسیو ں نے اگنی پتھ اسکیم پر احتجاج کا انتباہ دیا جو ممکن ہے کے کرناٹک میں وزیراعظم نریندر مودی کی عوامی ریالیوں کے دوران رونما ہوسکتا ہے۔

ایک سے دیڑھ سال بعد مودی ریاست کے دوروزہ دورے پر ہیں۔ پیر کے روز صبح 11.55منٹ پر بنگلورو کے یلاکھانہ انڈین ایئر فورس ہوائی اڈے پر پہنچے۔ وزیراعظم نریندر مودی بنگلور واور میسور شہروں میں 10پروگراموں میں شامل ہوں گے جس میں 21جون کے روز منعقد ہونے والا عالمی یوم یوگا بھی شامل ہے۔

ریاستی پولیس کو موقع نہیں دیتے ہوئے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے پروگراموں کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار پیش نہ ائے اس کو یقینی بنانے کے لئے 10,000سے زائد پولیس جوانو ں کو تعینا ت کیاگیاہے۔ ساری توجہہ کوما گھٹا پبلک فنکشن پر ہے جہاں وزیراعظم مودی ایک بڑی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔


بی جے پی کارکنوں کی بہانے مظاہرین پنڈال میں داخل ہوسکتے ہیں
مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بی جے پی کارکن کے بھیس میں کوما گھٹا کے پنڈال میں داخل ہوکراگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کرسکتے ہیں جہاں پر وزیراعظم مودی ایک بڑی ریالی سے خطاب کریں گے‘۔ متعدد تنظیمیں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔

اتوار کے روز سے پولیس کے اہلکار اس راستے کی نگرانی کررہے ہیں جہاں سے وزیراعظم نریندر مودی کا قافلہ گذریگا۔ اس راستے کی تمام دوکانوں کو بند کرنے‘ اسکولوں‘کالجوں او ریونیورسیٹیوں کو تعطیل دینے کا استفسار کیاگیاہے۔

کانگریس کے ریاستی صدر ڈی کے شیو ا کمار تعطیلات کے اعلان کی مذمت کی سوال کیاکہ ”آیا طلبہ کودہشت گرد تسلیم کیاجارہا ہے؟“۔بنگلورو پولیس کمشنر پرتاب ریڈی نے خود حفاظتی انتظامات کاجائزہ لے رہے ہیں۔

دو ایڈیشنل پولیس کمشنران‘ دو جوائنٹ پولیس کمشنران‘ 12ڈی سی پی‘30اے سی پی اور80پولیس انسپکٹران میدان میں ہیں۔ شہر بھر میں 10,000پولیس جوانوں کی تعیناتی محکمہ پولیس نے عمل میں لائی ہے۔

مودی 30,000کروڑ سے زائد کی رقم کے 19پراجکٹوں کے فاونڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ سنٹر برائے برین ریسرچ(سی بی ائی) کا بھی وہ افتتاح کریں گے جس کی تعمیری لاگت 280کروڑ ہے جو انڈین انسٹیٹیوٹ آف سائنس(ائی ائی سی ایس) پر ہے۔