کرناٹک میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر تاجر گرفتار

   

نئی دہلی: جنوبی ریاست کرناٹک میں پولیس نے مرچوں کے ایک تاجر کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر گرفتار کیا ہے جس کا تعلق ضلع ہاویری کے شہر بیاداگی سے ہے۔ ذرائع کے مطابق اس پر ریاستی اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کا الزام ہے۔ یہ شخص پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا راجیہ سبھا کے انتخاب میں کانگریس کے رہنما سید نصیر حسین کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے اسمبلی آیا تھا۔اس کیس میں پولیس نے 7 افراد سے پوچھ گچھ کی ہے۔ مرچوں کے تاجر کو آواز کے نمونے کی مشینی تصدیق کے بعد گرفتار کیا گیا۔ اس حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس سے بنگالورو میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔اس واقعہ نے کانگریس اور بی جے پی کے درمیان نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔