کرناٹک کے کلبرگی میں سی ا ووی ائی ڈی19کے ہاٹ اسپاٹ میں مندرتہوار کے دوران سینکڑوں کی شرکت۔لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی۔ ویڈیو

,

   

مذکور ہ پولیس اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ آیا وہ مندر کمیٹی تھی جس نے جلوس کا انعقاد عمل میں لایاتھا یا دیگر لوگ تھے جنھوں نے یہ کام انجام دینا کا فیصلہ کیاتھا

بنگلورو۔سی او وی ائی ڈی19سے مقابلے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں لایاگیا ہے‘ کرناٹک میں کلبرگی کے لوگ جمعرات کے روز سیدا لنگایشوار مندر کے رتھ یاتر ا تقریب کے جشن کے لئے ہجوم میں تبدیل ہوگئے تھے۔

رسومات اور کسی بھی چیز کے لئے امتناع او رلاک ڈاؤن کے باوجود سینکڑوں لوگ تہوار کے لئے اکٹھا ہوگئے تھے۔

کرناٹک میں کرونا وائرس کا ہاٹ اسپاٹ کلبرگی بنا ہوا ہے‘ مذکورہ ضلع میں پہلے ہی تین اموات ہوئے ہیں‘ جس میں پہلے میں ہوئی پہلی موت بھی شامل ہے

YouTube video

کلبرگی کے سپریڈ نٹ آف پولیس لاڈا مارٹن ماربنگائینگے نے کہاکہ 100-150کے قریب تک کے لوگ جمعرات کے روز 6:30کے قریب20منٹ تک مندر کے قریب اکٹھا ہوگئے تھے اور رتھ کھینچے کی تقسم ادا کی تھی۔

اے این ائی نے ایس پی کے حوالے سے کہاکہ ”ان لوگوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کیاگیا ہے(جس میں 20جانکاری والی نام اور دیگر کے خلاف) جنھوں نے لاک ڈاؤن کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایک سب انسپکٹر کو بھی برطرف کردیاگیاہے“۔

اس کے علاوہ ائی پی سی کی دفعہ 188‘143‘269کے تحت ایک مقدمہ مندر انتظامیہ کے خلاف درج کیاگیاہے۔مذکور ہ پولیس اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ آیا وہ مندر کمیٹی تھی جس نے جلوس کا انعقاد عمل میں لایاتھا یا دیگر لوگ تھے جنھوں نے یہ کام انجام دینا کا فیصلہ کیاتھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قبل ازیں مندر انتظامیہ نے کہاتھا کہ وہ کوئی تقریب نہیں کررہی ہے۔ تاہم اس کا انعقاد عمل میں آیا۔سی او وی ائی ڈی19سے متعلق کرناٹک میں مرنے والے 13واں شخص بنگلور کے ایک 66سالہ شخص بنا جہاں پر 34نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے‘

جس کے بعد متاثرین کی تعداد 313تک پہنچ گئی ہے‘ جمعرات کے روزمحکمہ ہلت نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔ نئے34معاملات میں سے 17ضلع بیلگاوی کے ہیں 7وجئے پارہ سے ہیں