کرونا جنگجو دانش نصر خان نے ملک کا سر فخر سے اونچا کیاہے۔ یوپی ڈپٹی چیف منسٹر

,

   

لکھنو۔ کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی لکھنو کے محقیق دانش نصر خان کی جذبہ انسانیت کی ستائش اترپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریہ نے کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو ان کی دیانداری اور جذبہ پر فخر ہے۔

موریہ نے کہاکہ جب سے دانش نے کرونا کی جانچ کی ذمہ داری سنبھالی ہے تب سے وہ گھر نہیں گئے اور تھوڑا بھی وقت ضائع کئے بغیر وہ اپنا کام انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس طرح کے کرونا جنگجوؤں پر ملک کو فخر ہے اور اس طرح کے کرونا جنگجو ؤں کا استقبال کیاجاتا ہ

کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی(کے جی ایم یو) میں مائیکر بائیولوجسٹ ڈاکٹر امیت جین کی نگرانی میں فبروری 2سے دانش نصر خان سی او وی ائی ڈی19کے نمونے کی ویرلوجی لیباریٹری میں جانچ کاکام کررہے ہیں۔

ان تمام دنوں میں دانش اپنے لیباریٹری ساتھیوں اور سائنس دانوں کے ساتھ ملکر جنگی خطوط پر کام کررہے ہیں۔

تب سے دانش نے ایک دن کی بھی چھٹی نہیں لی ہے۔

دانش نصرخان کے ساتھ کام کرنے والے دیگر ساتھیوں میں ڈاکٹر شانتنو پرکاش‘ اوم پرکاش‘ ڈاکٹر برج ناتھ تیواری‘ ڈاکٹر انل کمار ورما‘ ہریچا مشر ا‘ اجئے پانڈے‘ کملیش کمار‘ اشیش کمار‘ رویندرا کمار‘ انکت یادو‘ ازاد علی‘ ہرش چندرا دیواکر‘ رادھے شام اورپنکج جیسوال کے نام بھی شامل ہیں