کرونا خوف کے باوجود اتوار کے روز پاکستان کرکٹ ٹیم پہنچے گی انگلینڈ

,

   

مذکورہ انگلینڈ اور ویلس کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی اتوار کے روز اپنے گرمائی ٹور کے لئے پہنچے گیں‘ ساتھ میں وائرس کی جانچ کا پروگرام بھی ہوگا۔

کرکٹ سربراہ نے جمعہ کے روز اعلان کیاہے کہ ہفتہ کے آخر میں پاکستان اپنے دورے پر انگلینڈ پہنچے گا حالانکہ اسکوڈ کے کئی ممبرس کو کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت پایاگیا ہے۔

مذکورہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے کہاکہ اس ہفتہ کی ابتداء میں دس کھلاڑیوں کو جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعد واپس کیاتھا‘ اور اس مدد کرنے والا اسٹاف ممبر بھی متاثر تھا۔

مگر انگلینڈ اور ویلس کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی اتوارکے روز اپنے گرمائی ٹور کے لئے آمد ہوگی‘ ساتھ میں ان کے وائرس کی بھی جانچ کی جائے گی۔

ایسا مانا جارہا ہے کہ جس کو جانچ میں مثبت پایاگیاہے اور کسی کو بعد میں کی گئی جانچ میں مثبت ملے گا وہ ہفتہ کے روز پی سی بی کے ساتھ سفر نہیں کریں گے۔

پاکستان کے ال راونڈر محمد حفیظ نے چہارشنبہ کے روز کہاتھا کہ دوسری مرتبہ ان کی جانچ کی گئی ہے جس میں انہیں کرونا کی علامتیں نہیں پائی گئی ہیں‘

ایک روز قبل ہی پی سی بی نے کہاتھا کہ وہ ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنھیں جانچ میں مثبت پایاگیاہے۔

حفیظ جس کو عہدیداروں نے علامتیں پائے جانیو الا قراردیاتھا کہ ان لوگوں کی طرح ہیں جنھیں جانچ میں مثبت پایاگیا ہے نے کہاکہ وہ فوری طور پر خانگی دوسری رائے کا انتظام کررہے ہیں۔

انہو ں نے ٹوئٹ کیاکہ”میں ذاتی طور پر جانچ کے لئے اپنے گھر والوں کے ساتھ دوبارہ جارہاہوں‘ اور یہاں پر میں اور میرے تمام گھر والوں کو جانچ میں منفی پایاگیاہے“۔

پاکستان کا نازک نظام صحت اس عالمی وباء سے مقابلے کی جدوجہد کررہا ہے۔ اب تک ملک میں 190,000معاملات درج کئے گئے ہیں جس میں 4,000لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

برطانیہ وہ ملک ہے جس پر کرونا وائرس نے بہت زیادہ قہر برپا کیاہے‘ یہاں پر کویڈ19سے اب تک 43,000اموات درج کی گئی ہیں۔

حفیظ کے علاوہ فخر زماں‘ محمد رضوان‘ وہاب ریاض‘ عمران خان‘ محمد حسنین اور کاشف بھٹی کو منگل کے روزمذکورہ وائرس کی علامتوں کے لئے علاج کیاگیاتھا

شاداب خان‘ حارث راؤف‘ حیدر علی اور ٹیم کے ایک مساج تھرپسٹ کو جانچ میں پیر کے روز مثبت پایاگیاتھا۔

لیکن مثبت جانچوں میں صرف وکٹ کیپر رضوان کو بھی پہلی پسند کا ٹسٹ کھلاڑی مقرر کیاجائے گا۔

پاکستان کے انگلینڈ دورے کے دوران تین ٹسٹ میاچ اور تین ٹوئنٹی 20انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔ایسی توقع کی جارہی ہے کہ پہلا ٹسٹ میاچ مانچسٹر میں اگست میں کھیلا جائے گا مگر ای سی بی نے کہاکہ مقرر میاچوں کا اعلان ابھی باقی ہے۔

آمد کے بعد پاکستان ٹیم کو 14دنوں تک الگ تھلگ پروگرام کے تحت رکھا جائے گا پھر اس کے بعد پہلا ٹسٹ میاچ اور دو انٹرنیشنل چار دنوں کے ورام آپ میاچ کھیلنے کاموقع دیاجائے گا۔

جولائی8سے ساوتھ ایمپٹن میں شروع ہونے والے تین ٹسٹ میاچوں کے کھیل میں انگلینڈ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا لاک ڈاؤن سے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔