کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے لوگوں نے جلائے چراغ‘ موم بتیاں اور موبائیل فون کی لائٹس۔ویڈیو

,

   

اتوارکی رات کو ایک ہنگامہ اس وقت برپا ہوگیا جب ملک کی عوام نے وزیراعظم نریندرمودی کی اپیل پر رات نو بجے نو منٹ کے لئے اپنے گھروں کی برقی منقطع کرکے اپنی بالکونیوں میں کھڑی ہوگئی اور چراغ‘ موم بتیاں‘ موبائیل فون کی لائٹس جلا کر مہلک وباء سی او وی ائی ڈی 19سے مقابلہ کیاجاسکے۔

لوگوں نے تالیا ں بھی بجائیں اور پٹاخی بھی جلائے اور لاک ڈاؤن کے باوجود سڑکوں پر سماجی دوری کا خیال رکھے بغیر نعرے بازی بھی کی۔

YouTube video

بڑی تعداد میں لو گ سڑکوں پر اتر کر نعرے بازی کی۔ کئی مقامات پر لوگوں کے ہاتھوں میں مشعلیں بھی دیکھائی دیں۔

یہ وہی لوگ ہیں جو وزیراعظم کی درخواست پر اتوار کی روز رات میں نو بجے نو منٹ کے لئے اپنی گھروں سے باہر نکل ہر ملک میں کرونا وائرس کو شکست دینے کے لئے اپنا ردعمل پیش کررہے تھے

چینائی میں لوگوں نے ملک کانقشہ تیار کیا اور اس کے ارگرد چراغ لگائے‘ وہیں لکھنو میں چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے اپنے گھرمیں چراغوں کے ذریعہ”اوم“ تیار کیاتھا۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ بھی ہاتھوں میں مو م بتی لئے تصویروں میں دیکھائی دئے۔

کئی مرکزی وزرا او ردیگر سیاسی قائدین نے بھی اس مشق میں حصہ لیا۔ مغربی بنگال میں گورنر جگدیپ دھنکر نے اپنی رہائش کے تمام لائٹس بند کردئے اور زمین پر رکھے چراغ جلائے۔

ملک میں کرونا وائرس کے مثبت معالات میں ائے دن اضافہ ہورہا ہے‘ وزرات صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق سی او وی ائی ڈی19کے معاملات3577تک پہنچ گئے ہیں اور اب تک ملک میں کرونا وائرس سے 83 اموات ہوئی ہیں