کرونا وائرس کے جملہ معاملات21,700‘ مرنے والوں کی تعداد686تک پہنچ گئی ہیں

,

   

نئی دہلی۔ لاک ڈاؤن کا ایک ماہ سے زائد عرصہ گذر جانے کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے جملہ معاملات جمعرات کے روز21700تک پہنچ گئے مرکزی وزرات صحت نے یہ جانکاری دی ہے۔مذکورہ جملہ معاملات میں 16689سرگرم ہیں‘ 4324بحال ہوئے ہیں اور 686اس بیماری سے جانبر نہ ہوسکے ہیں۔ پچھلے 24گھنٹوں میں 1229معاملات وہیں 34اموات ہوئے ہیں

۔ہلت منسٹری کی تفصیلات کے مطابق اب بھی مہارشٹرا سب سے متاثرہ ریاست ہے جہاں پر 5652معاملات درج ہیں جبکہ گجرات 2407معاملات سے دوسرے نمبر پرہے اور دہلی 2248معاملات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ان تینوں کے علاوہ1000کا نشانہ پار کرنے والوں کی ریاستوں میں راجستھان(1890)‘ تاملناڈو(1629)‘ مدھیہ پردیش(1695)‘ اوراترپردیش (1509)۔مہارشٹرا میں 269اموات ہے جو تمام ریاستوں میں سب سے زیادہ ہے۔ ویسٹرن ریاستوں میں گجرات 103‘ مدھیہ پردیش 81اور نئی دہلی48اموات درج ہیں۔

دیگر ریاستوں میں آندھرا پردیش میں 895معاملات کے ساتھ27اموات کا اندرج‘ بہار میں 148معاملات دو اموات‘ ہریانہ میں 262معاملات تین اموات‘ جموں کشمیر میں 407معاملات اورپانچ اموات‘ کرناکٹ میں 443معاملات اور17اموات کے علاوہ کیرالا میں 438معاملات اور تین اموات۔

دس سے کم معاملات جن ریاستوں میں درج ہیں وہ تریپورہ‘ میزورم‘ پانڈیچری‘ منی پور‘ گوا اور ارونا چل پردیش ہیں۔ عالمی سطح پر کرونا وائرس کے معاملات 2.5ملین کا نشانہ پارکرچکے ہیں اور اب تک 1.8لاکھ لوگ ا س مہلک وباء سے فوت ہوئے ہیں