کرونا وائرس کے متعلق تازہ جانکاری۔ ہندوستان میں متاثرین کی تعداد3لاکھ سے پار‘ ایک تہائی معاملات مہارشٹرا سے

,

   

نئی دہلی۔ ہندوستان میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کویڈ19کے 10956نئے معاملات اور 369اموات درج کئے گئے ہیں‘ جس کے ساتھ کرونا وائرس کے ہندوستان میں جملہ معاملات کی تعداد2,975,35 اور مرنے والوں کی تعداد8498تک پہنچ گئی ہے۔

وزرات داخلی امور نے جمعہ کے روز واضح کیاہے کہ چونکے ملک بھر میں جاری انلاک ون کے دوران رات 9بجے سے صبح 5تک لوگوں کی حمل ونقل پر پانندی عائد کردی گئی ہے مگر قومی شاہراؤں پر سامان لے جانے والے رکس اور مسافربسوں پر کوئی تحدیدات نہیں ہے۔

تمام ریاستوں سے با ت چیت میں داخلی وزرات کے سکریٹری اجئے بھلا نے کہاکہ ”مذکورہ تحدیدات سامان لانے اور لے جانے والے گاڑیوں‘ مسافر بسوں‘ قومی اور ریاستی شاہراؤں پر سے گذرنے والی بسوں‘اور بسوں‘ ٹرینوں اور ہوائی جہازوں سے اتر کر اپنی منزلوں پر جانے والوں لوگوں پر لاگو نہیں ہیں“۔

جمعہ کے روز وزرات صحت کی جانب سے دئے گئے تفصیلات کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں میں ہندوستان کے اندر ایک روز میں 10956کویڈ 19کے تازہ معاملات درج کئے گئے ہیں اور 396اموات ہیں۔

جس کے بعد ہندوستان میں 294535 معاملات‘ 141842سرگرم اور147194صحت یابی جبکہ 8498اموات درج کئے گئے ہیں۔ سلسلہ وار تیسرے دن بھی صحت یاب ہونے والے معاملات‘ سرگرم کرونا وائرس کے معاملا ت سے زیادہ رہے ہیں۔

جانس ہاپکنس ریسرچ سنٹر کے مطابق آج کے معاملات کے بعد ہندوستان نے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں یوکے کو پیچھے چھوڑ کر چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی سطح پر کرونا وائرس کے متاثرہ معاملے 7514475جبکہ اموات421458تک پہنچ گئے ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک 3540693لوگ کرونا وائر س کی وباء سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ مذکورہ امریکہ دولاکھ سے زائد لوگ اس وباء سے متاثر ہیں جبکہ 113820لوگ اس سے مارے گئے ہیں‘ جو اب بھی سب سے زیادہ متاثرہ ملک بنا ہواہے