کرونا کے مزید معاملات کی جانچ کا راہول اور پرینکا نے کیامطالبہ

,

   

نئی دہلی۔ کانگریس لیڈران راہول اور پرینکا گاندھی نے منگل کے روز مطالبہ کیاہے کہ حکومت کو تیزی کے ساتھ کرونا وائرس کے معاملات کی جانچ میں کرنی چاہئے اور کہاکہ ملک میں ایک لاکھ افراد پر محض149لوگو ں کی جانچ کا تناسب جاری ہے۔

راہول گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ ”ہندوستان میں جانچ کے کٹس کی خریدی میں تاخیر کی ہے او راب اس میں تنقیدی حد تک کمی آگئی ہے“۔ راہول نے کہاکہ ”ہم ایک لاکھ پر محض149کی جانچ کررہی ہیں اور اب کمپنی میں لاؤس(157)‘ نیگر(182)‘اور ہنڈروس(162) میں ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ بڑی پیمانے پر جانچ وائرس سے مقابلے کی چابی ہے۔پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کم حد تک جانچ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام لگایا ہے کہ دولوگوں کی جانچ کی رپورٹ ان کے مرنے کے بعد ہی موصول ہوئی ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا”میں نے یوپی چیف منسٹر کو لکھا ہے کہ جانچ کی سہولتوں میں توسیع کی جائے“۔کانگریس کا کہنا ہے کہ یکم فبروری سے 13اپریل تک صرف217553لوگوں کی جانچ ہوئی ہے جس کا مطلب یہ ہوا ہے کہ ایک دن میں 3021لوگوں کی جانچ کی جارہی ہے اور حکومت سے استفسار کیاکہ وہ جانچ میں اضافہ کرے۔

منگل کے روز وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ہندوستان میں مجموعی تعداد 10363تک پہنچ گئی ہے۔

جس میں سی او وی ائی ڈی 19کے سرگرم معاملات8988ہیں‘ جبکہ 1035لوگ صحت یابی کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج کئے گئے ہیں‘ ایک فرد دوسری ملک کو جاچکا ہے اور 339لوگ اس وباء سے ہلاک ہوئے ہیں۔

وزرات صحت اور خاندانی بہبود کی تفصیلات کے مطابق ملک کی سب سے زیادہ متاثر ریاست مہارشٹرا ہے جہاں پر 2334معاملات درج کئے گئے اس کے بعد دہلی جہاں پر 1510معاملات اور تاملناڈو1173معاملات درج کئے گئے ہیں۔ اترپردیش میں شہرآگرہ نیا ہاٹ اسپاٹ بنا ہے