کروڑہا روپیوں کا دھوکہ دینے والا شخص گرفتار

   

بینک قرض فراہم کرنے کے نام دوستوں سے رقم وصولی کا شاخسانہ
حیدرآباد۔/24 ستمبر، ( سیاست نیوز) بینک قرض فراہم کرنے کے بہانے دوستوں کو کروڑہا روپئے کا دھوکہ دینے والے ایک شخص کو سنٹرل کرائم اسٹیشن سی سی ایس پولیس نے گرفتارکرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 39 سالہ پی سریش بابو متوطن ضلع کرنول آندھرا پردیش نے ایک سافٹ انجینئر جوالا ریڈی اور دیگر کو خانگی بینکوں اور دیگر تجارتی اداروں سے شخصی طور پر قرض فراہم کرنے کے بہانے رقومات کے بانڈز حاصل کرلئے اور بعد ازاں 3 کروڑ 73 لاکھ کی رقم غیر مجاز طور پر خود کے اور بیوی کے بینک کھاتوں میں منتقل کرلیا۔ سریش بابو نے دوستوں کو یہ یقین دلایا کہ قرض کی حاصل کی گئی رقم سے وہ رئیل اسٹیٹ کاروبار میں سرمایہ کاری کرے گا اور ماہانہ 25 تا 30 فیصد منافع فراہم کرے گا۔ کروڑہا روپئے کی رقم حاصل کرنے کے بعد سریش بابو اچانک غائب ہوگیا اور وہ سال 2019 سے پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ سی سی ایس کی ٹیم نے اس کا کامیاب طور پر پتہ لگاتے ہوئے سریش بابو کو گرفتار کرلیا اور عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔ ب