ممبئی: کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی کو تبدیل کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ٹسٹ کرکٹر راجر بنی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر بن سکتے ہیں۔ وہ 1983 میں ورلڈ کپ جیتنے والی انڈین ٹیم میں شامل تھے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ 67 سالہ راجر بنی موجودہ طور پر کرناٹک کرکٹ کے صدر ہیں۔ جمعرات کوبی سی سی آئی کے موجودہ اور سابق عہدیداروں کی اہم ملاقات ہوئی جس میں بورڈ میں ممکنہ تبدیلیوں سے متعلق بات چیت کی گئی۔ اطلاعات ہیں کہ صدر، نائب صدر اور سکریٹری سمیت دیگر عہدیداروں کے انتخاب کیلئے بی سی سی آئی کے انتخابات 18 اکتوبر کو ہوں گے۔