کرکٹ میاچ کے ٹکٹوں کی بلیک مارکٹنگ پر تین افراد گرفتار

   


حیدرآباد : /25 ستمبر (سیاست نیوز) اوپل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہند ۔ آسٹریلیا ٹی 20 کرکٹ میچ کے ٹکٹس کی بلیک مارکٹنگ میں ملوث 3 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جی وینکٹیش ، دیاکر ، جی ارون نے 850 روپئے کے فی ٹکٹ کو 11 ہزار روپئے میں فروخت کیا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر رچہ کونڈہ پولیس کی ایک ٹیم نے مذکورہ افراد کو حراست میں لے لیا اور ان کے قبضہ سے 6 کرکٹ کے ٹکٹس اور موبائیل فونس بھی ضبط کرلئے ۔ رچہ کونڈہ پولیس ٹی 20 کرکٹ میچ کے دوران ٹکٹس کی بلیک مارکٹنگ پر سخت موقف اختیار کئے ہوئے ہے اور اس سلسلہ میں گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں ۔