کرکٹ ٹورنمنٹ سیزن2 کا اختتام ،فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپئے انعام

   

سنگاریڈی 24 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی شہر کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اسٹیڈیم میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ‘‘جمایمّا جگّا ریڈی کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 2’’ شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوگیا۔ نوجوانوں میں کھیلوں کے جذبے کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقدہ اس ٹورنمنٹ کو عوام اور کھیل شائقین کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔اختتامی تقریب میں نرملا جگا چیئر پرسن ٹی جی آئی آئی سی اور حافظ شیخ شفیع وائس چیئرمین بلدیہ سنگا ریڈی مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی فاتح اور نمایاں کارکردگی پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔فائنل مقابلے میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم این جی سی سی ٹی جے آر سنگاریڈی ٹیم نے ٹورنمنٹ کا خطاب اپنے نام کرلیا اور ایک لاکھ روپے نقد انعام حاصل کیا، جبکہ رنر اپ نرنجن–11 پٹن چیرو ٹیم کو 50 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔اس موقع پر بہترین بلے باز، بہترین گیند باز اور مین آف دی سیریز کے اعزازات بھی نمایاں کھلاڑیوں کو خصوصی نقد انعامات کے ساتھ دیے گئے۔ ٹورنمنٹ کی کامیاب تنظیم میں کونسلر فیض باوزیر کی نگرانی جبکہ منتظمین سرفراز، اظہر، فہیم، یبا اور عمران کی کاوشیں قابلِ ستائش رہیں۔انہوں نے بتایا کہ سنگاریڈی میں جدید انڈور اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے جگّا ریڈی کے تعاون سے دس کروڑ روپے کے فنڈز منظور کیے گئے ہیں۔ جلد ہی وزیراعلیٰ کے ہاتھوں اس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔