کرکٹ کو اولمپک میں شامل کیا جائے :ڈراویڈ

   

نئی دہلی۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈراویڈ نے کرکٹ کو اولمپک میں شامل کئے جانے کی وکالت کی ہے ۔ڈراویڈ نے کتاب اے نیو اننگزکے اجراء کے لئے منعقدہ ورچوول سیمینار میںکہا کہ کرکٹ کو اولمپک میں شامل کیا جانا چاہیے ، یہ کھیل کے لئے اچھا ہوگا۔ کرکٹ 1900 کے بعد سے اولمپک کا حصہ نہیں ہے ۔ حالانکہ گزشتہ کچھ وقت سے مسلسل یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ کرکٹ کو اولمپک میں شامل کیا جانا چاہیے ۔ قومی کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹ کرکٹ آپریشنز کے ڈائریکٹر ڈراویڈ نے کہا کہ کرکٹ کو اولمپک میں شامل کرنے سے متعلق کئی چیلنجز سامنے آئیں گے لیکن اس سے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔