کرگیوس واشنگٹن اوپن کے فائنل میں داخل

   

واشنگٹن۔4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلوی کھلاڑی نک کرگیوس نے یونان کے ٹاپ سیڈ اسٹیفانوس ستسپاس کو شکست دے کر واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔52 ویں رینکنگ کے کرگیوس نے سیمی فائنل میچ میں 19 ایس لگائے اور ایک میچ پوائنٹ کا دفاع کرتے ہوئے ستسپاس کے خلاف 6-4، 3-6، 7-6 (9/7) سے جیت درج کی۔ستسپاس کے جوتے کے لیس کھلنے سے میچ میں تاخیر ہوئی۔ پیر کو دنیا کے پانچویں نمبر کے کھلاڑی بنے یونانی کھلاڑی ایک سیٹ سے پچھڑ گئے اور تیسرے سیٹ ٹائي بریک ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ۔کرگیوس ابھی 365،390 ڈالر کی انعامی رقم والے ٹورنامنٹ میں خطاب کے لیے روس کے دانل میدویدیو سے نبرد آزما ہوں گے جنہوں ایک اور سیمی فائنل میں جرمنی کے پیٹر گوجووک کو 6-2، 6-2 سے شکست دی۔ آسٹریلوی کھلاڑی کیریئر کے اس چھٹے اے ٹی پی خطاب کے لئے کھیلیں گے ۔ وہ مارچ میں ایکاپلکو میں جیت درج کر چکے ہیں۔وہیں خواتین میں 62 ویں رینکنگ کی اٹلی کی کیمیلا جیارجي اپنے تیسرے ڈبلیوٹی اے خطاب کیلئے اتریں گی۔ انکا فائنل میں 79 ویں رینک امریکہ کی جسیکا پیگلا سے مقابلہ ہوگا۔