کریمنگر میں ڈکیتی کی سنسنی خیز واردات ‘ فائرنگ کرکے زیورات لوٹ لئے گئے

   

5 ڈاکووں نے فائرنگ کی ۔ عملہ زخمی ۔ ملزمین کی تصاویر جاری ۔ پتہ بتانے پر انعام کا اعلان
حیدرآباد ۔ 3 مئی ۔ ( سیاست نیوز) شہر کریم نگر میں ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی جس سے سے دہشت پیدا ہوگئی ۔ 5 مسلح افراد ایک جویلری دوکان میں داخل ہوئے فائرنگ کرکے دوکان کو لوٹ لیا ۔ فائرنگ میں شوروم کا عملہ زخمی ہوگیا ۔ اندھا دھند فائرنگ میں چار افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔ اس واقعہ کے وقت مرکزی وزیر بنڈی سنجے کریم نگر میں مصروف تھے ۔ شدید زخمی شخص کو حیدرآباد منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر زحمیوں کو مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق 5 افراد جو مسلح تھے آج شوروم کھلنے کے فوری بعد شوروم میں داخل ہوئے ۔ جیسے ہی عملہ نے اُنھیں روکنے کی کوشش کی ڈاکوؤں نے اُن پر فائرنگ کردی ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے شوروم میں فائرنگ شروع کردی سوائے ایک کے دیگر چار اپنے چہرے کو نہیں چھپایا بلکہ فلمی انداز میں یہ واردات انجام دی گئی ۔ 5 افراد دو موٹر سیکلوں پر پہونچے اور شوروم سے کچھ فاصلہ پر موٹر سیکلوں کو رکھا اور ہتھیاروں کے ساتھ شوروم میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی ۔ عملہ اُس وقت لاکر سے زیورات نکال کر سجارہے تھے کہ تمام زیورات کو لوٹ لیا گیا ۔ ڈاکوؤں کی یہ حرکت شوروم کے سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوئی ۔ اطلاع پر فوری پولیس کمشنر بھی مقام واردات پہونچے ۔ پولیس کی کلوز ٹیمیں شواہد اکٹھا کرنے میں جٹی ہیں جبکہ خصوصی ٹیموں کی جانب سے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا جارہا ہے ۔ کریم نگر پولیس نے اضلاع و سرحدی ریاستوں کی پولیس کو چوکس کردیا ہے ۔ فرار کے دوران ڈاکو موٹر سیکل سے گر پڑا اور ایک میگزین چھوڑکر فرار ہوگیا ۔ پولیس نے اس میگزن کو ضبط کرلیا ہے ۔ اس دوران پولیس کی جانب سے فائرنگ کرنے والے ملزمین کی تصاویر جاری کرتے ہوئے ان کے تعلق سے معلومات فراہم کرنے والوںکو ایک لاکھ روپئے انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔ ان کی تصاویر کو ریاست کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو روانہ کردیا گیا ہے ۔ ع