کریم نگر مجلس بلدیہ کا 189.49 کروڑ بجٹ منظور

   

اسٹانڈنگ کمیٹی کی تجاویز پر پانچ گھنٹے طویل گرماگرم مباحث

کریم نگر ۔3 ؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آنے والے مالی سال کے لئے 189.49 کروڑ کا تخمینہ بجٹ میونسپل کارپوریشن کے منعقدہ اجلاس میں شریک تمام نے منظوری دے دی ۔ بروز ہفتہ پانچ گھنٹے تک مختلف مسائل پر ان کی یکسوئی ترقیاتی امور کی انجام دہی کے طریقہ کار پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے مباحثہ ہوا۔ میئر سردار رویندر سنگھ کی صدارت میں کمشنر ستیہ نارائنا کی نگرانی میں کارپوریشن کے مشوروں اور تجاویز کے تحت ایک ماہ کی اعزازی تنخواہ معاوضہ آرمی شہیدوں کے خاندانوں کو امداد کے تحت مختص کر دیئے جانے کی اجلاس میں قرار منظوری کی گئی ۔ ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے بہادر شہیدوں کے غم تعزیت کی پیشکش لئے دو منٹ کھڑے رہ کر خاموشی منائی گئی ۔ گذشتہ بجٹ میں ترمیم درستگی کے بعد 185 ایکٹ کے مطابق اجلاس میں پیش کئے جانے پر چناؤ ضابطہ اخلاق کے تحت بجٹ کے تعلق سے نئے پراجکٹوں منصوبوں کے تعلق سے بغیر کوئی اعلان اسٹانڈنگ کمیٹی میں منظوری دے دی گئی ہے ۔ پینے کے پانی کی سربراہی ترقیاتی کاموں موریوں کی تعمیر پارکنگ کی ترقی اسٹریٹ لائٹس سلم علاقوں کی ترقی خواتین و اطفال کی بہبودی ‘ سماجی بھلائی بھوتس کی تعمیر صاف صفائی ٹاون کی ترقی منصوبہ بندی ‘ جائیداد ٹیکس وغیرہ امور کا جائزہ لے لیا جا کر آمدنی و اخراجات کا سالانہ بجٹ مختص کیا گیا ۔ اس دوران صاف صفائی موریوں کی تعمیر گلیوں سڑکوں پر روشنی دیگر کاموں کی ترقی دینے کے پانی کے مسئلے کی مکمل یکسوئی وغیرہ کے طریقہ کار پر کافی شورشرابہ بحث و مباحثہ اعتراضات کئے گئے ۔ کنٹراکٹرس کی تساہلی غیرمعیاری کام ‘ ترقیاتی کاموں میں لاپرواہی ‘ عدم نگرانی کے تعلق سے ذکر کرتے ہوئے کچھ کارپوریٹرس نے برہمی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر سردار رویندر سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب شہر کی ترقی کے لئے اہم قدم اٹھایا گیا ہے ۔ کافی فنڈ مختص کیا جا رہا ہے ۔ پارکوں کمیونٹی ہالس کے لئے اس سال زیادہ فنڈ مختص کیا گیا ہے ۔ برقی سربراہی کے لئے فنڈ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ پینے کے پانی کی سربراہی کو یقینی بنائے جانے لائین کی مرمت اور بچھانے کے لئے بھی فیصلہ کرتے ہوئے موسم گرما میں پانی کی قلت کو دور کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔