کریم نگر میں پولیس شہداء کی یاد میں سائیکل ریالی، پولیس کمشنر کی شرکت

   

کریم نگر 26 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس کمشنر وی ستیہ نارائنا نے کریم نگر میں کمشنریٹ پولیس کی جانب سے پولیس شہداء کی یادگاری دن کے موقع پر منعقد کی گئی سائیکل ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر پولس کمشنر وی ستیہ نارائنا نے کہا کہ وہ پولیس شہداء کی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں جنہوں نے معاشرے میں امن کے قیام کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں آج معاشرہ پرامن طور پر پروان چڑھ رہا ہے۔ پولس کمشنر وی ستیہ نارائنا کے ساتھ ایڈیشنل ڈی سی پی (ایڈمنسٹریشن) جی چندر موہن نے اس ریلی میں کمشنریٹ کے تمام سطح کے پولس افسران نے سائیکلوں پر سوار ہوکر حصہ لیا۔ انکے علاوہ ایڈیشنل ڈی سی پی (ایڈمنسٹریشن) جی چندراموہن، اے سی پیز تولا سری نواس راؤ، کروناکر راؤ، سی پرتاپ، جے وجئے سارتھی، ایس بی آئی جی وینکٹیشورلو، انسپکٹرز سی ایچ نتیش، ٹی لکشمی بابو، دامودر ریڈی، بی سری نواس، ترومل گوڈ، رامچندر ریڈی، سروجن راؤ سرینواس، ارالو کرن کمار، ٹی مرلی، رمیش، جانی میا سمیت مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے ممبران سمیت 500 افراد نے شرکت کی۔