کریم نگر میں کئی مقامات پر پانی گھروں میں داخل، عوام کو شدید تکالیف

   

میئر سنیل راؤ، کمشنر کرانتی کا طوفانی دورہ، پانی کی فوری نکاسی کیلئے ہدایت

کریم نگر : کریم نگر میں بارش سے عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو، اس طرح کے اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میئر کریم نگر وائی سنیل راؤ نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق میئر کریم نگر کمشنر کرانتی نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا طوفانی دورہ کرتے ہوئے مختلف مقامات پر رہائشی مکانات میں پانی داخل ہونے کی اطلاع کارپوریٹرس کی جانب سے دی جانے پر جائزہ لیا اور فوری پانی کی نکاسی کے لئے بلدی عملہ کو حکم دیا اور اپنی موجودگی میں صاف صفائی کے کاموں کی انجام دہی پر توجہ دی۔ میئر کریم نگر اور کمشنر نے شہر کے مضافاتی علاقوں ملکاپور، اسمارٹ سٹی سڑک، متوا تھیٹر چوراہا کے پاس تعمیری کاموں کا معائنہ کیا اور عہدیداروں اور کنٹراکٹر کو ہدایات دیں اور 58 اور 59 ڈیویژن کے ڈرینج کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ اس بات کا بھی جائزہ لیا کہ سابق میں تعمیر شدہ ڈرینج کی چوڑائی زیادہ نہ۔ ڈیویژن 38 سری ہری نگر کے مقام پی ٹی سی کے قریب بہت زیادہ مقدار میں پانی میدان میں جمع ہوگیا اور سڑکوں، گھروں میں داخل ہونے سے رہائش پذیر عوام کو کافی تکالیف کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پانی کے اخراج کے لئے ڈرینج کی توسیع میں اضافہ کے احکامات جاری کئے۔ اس پروگرام میں کارپوریٹرس راپرنی وجئے گنڈے، مادھوی، مہیش، جئے لکشمی و دیگر اعلیٰ عہدیدار شریک تھے۔
کوٹگیر اقامتی اقلیتی اکیڈیمک ٹیم کا دورہ بودھن
کوٹگیر : جلہ پلی فارم تعلیمی سال 2020-21 کا آغاز عمل میں آچکا ہے۔ اس ضمن میں 26 ستمبر بروز ہفتہ پرنسپل جناب بشیرالدین کی زیرنگرانی بودھن اور جلہ پلی کے مقام گھر گھر جاکر اولیائے طلباء سے Zoom آن لائن کے لئے رہنمائی کی گئی۔