کریم نگر ڈیری کے فلاحی کاموں کی ستائش

   

ضلع کلکٹر کا دورہ ، کسانوں کے بچوں کے رنگولی مقابلہ کا معائنہ

کریم نگر : 11 جنوری ( ساست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر ڈیری میں منعقد کردہ نیا سال سنکرانتی پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوے کریم نگر ضلع کلکٹر پامیلا ستپاتھی نے کریم نگر ضلع میں ایک لاکھ سے زیادہ دودھ پیدا کرنے والے کسانوں کو روزی روٹی اور سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے کریم نگر ڈیری کی ستائش کی۔ دودھ پیدا کرنے والے کسانوں اور ان کے بچوں اور دودھ پالنے والے جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے شروع کی گئی فلاحی اسکیموں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں کریم نگر ڈیری میں شامل ہوں اور زراعت کے ساتھ ساتھ ڈیری یونٹس کو اپنا کر آمدنی کا باقاعدہ ذریعہ حاصل کریں۔ سنکرانتی اتسو کے موقع پر انہوں نے کریم نگر ڈیری احاطے کا دورہ کیا ۔ کریم نگر ڈیری شامل کسانوں کے بچوں کے لیے منعقد کیے گئے رنگولی مقابلوں کا معائنہ کیا۔ اسے دیہی طلباء نے رنگین ڈیزائن کیا تھا۔ سنکراتی سمبورالو، رنگولیوں اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ضلع کلکٹر نے امید ظاہر کی کہ کریم نگر ڈیری روزانہ 5 لاکھ لیٹر دودھ کی خریداری کا ہدف حاصل کرے گی اور دودھ اور دودھ کی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ کرکے کسانوں کو فائدہ پہنچائے گی۔ اس موقع پر کلکٹر نے رنگولی مقابلوں کے کامیاب امیدوارو ںمیں انعامات تقسیم کئے۔کریم نگر ڈیری کے چیرمین سی ایچ راجیشور راؤ نے ضلع کلکٹر کو گزشتہ 25 سالوں میں ڈیری کی ترقی کے بارے میں جانکاری دی۔ ایم ڈی پی شنکر ریڈی، کنسلٹنٹ وی ہنومنت ریڈی، ڈائرکٹرس اور دیگر موجود تھے۔