کریم نگر کلکٹر ششانک نے اسمارٹ سٹی کے زیر تعمیر ترقیاتی کاموں کی تنقیح کی

   

کریم نگر۔ آبادی کے مدنظر کریم نگر ضلع میں جدید نوعیت کے حامل بیت الخلا تعمیر کئے جائیں ، ضلع کلکٹر کریم نگر ششانک نے ہدایت دی۔کریم نگر کی ترقی کیلئے کئے جارہے کاموں کا جائزہ لیا۔ شہر میں مانئیر ڈیم کے اطراف واکناف کے علاقوں وزیر اعلی کے سی آر کے لگائے پودوں کا اور 10 ویں بلاک پلانٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا۔ چھٹویں مرحلہ ہریتاہارم کیلئے مزید اراضیات کی نشاندہی کیلئے علاقوں کا دورہ کیا۔ بعد ازاں مارک فیڈ کادورہ کرتے ہوئے پچھلی دفعہ لگائے گئے پودوں کا معائنہ کیا۔ کلکٹریٹ روڈ پر عوامی بیت الخلا کے تعمیری کاموں کاجائزہ لیا ۔ اسمارٹ سٹی کے تحت زیر تعمیر کاموں کی تنقیح کی۔ اس موقع پرانہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مونسپل کارپوریشن کے زیر قیادت جدید نوعیت کے حامل عوامی بیت الخلا کی تعمیر کروائی جارہی ہے۔اس موقع پر مونسپل کمشنر کرانتی ، فارسٹ عہدیدار چیتنیا ، مونسپل کارپوریشن اے ای پاراماچاری ، نکھیتا و دیگرنے شرکت کی۔