کرینہ کپور اور عرفان خان فلم ’انگریزی میڈیم‘ کیلئے لندن میں

   

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور فلم انگریزی میڈیم میں ایک لیڈی پولیس آفیسر کا رول نبھاتی نظر آئیں گی ۔ اس فلم میں وہ پہلی بار عرفان خان کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔ کرینہ کپور نے حال ہی میں اس فلم کی شوٹنگ شروع کی ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ کے لئے اس وقت کرینہ کپور لندن میں ہے، حال ہی میں انگریزی میڈیم سے کرینہ کپور کا پہلا لُک سامنے آیا ہے کرینہ کے اس لک کو ان کے مینجر پونم دمانیہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیر کیا ہے۔ کرینہ براون ٹاپ اور ڈینم جینس پہنے نظر آرہی ہیں۔ سال 2016 میں ریلیز ہوئی ہندی میڈیم کو لوگوں نے خوب پسند کیا تھا۔ اس فلم کے سیکویل میں ایک بار پھر سے عرفان خان ہی لیڈ رول میں نظر آئیں گے۔ پچھلے کافی وقت سے جاں لیوا بیماری سے متاثر عرفان اپنا علاج کرانے کے بعد ہندوستان واپس آچکے ہیں۔ فلم میں عرفان کے علاوہ رادھیکا مدان بھی اہم کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کو لے کر کرینہ بہت خوش ہے۔