کسانوںکو متبادل فصلوںکی رہنمائی کی جائے زرعی عہدیداروں کو ونود کمار کا مشورہ

   

حیدرآباد۔6۔ جنوری (سیاست نیوز) نائب صدرنشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ بی ونود کمار نے محکمہ زراعت کے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ متبادل فصولوںکی کاشت کے سلسلہ میں کسانوںکی رہنمائی کریں۔ انہوں نے اگریکلچرل ڈاکٹرس اسوسی ایشن کی ڈائری 2022 ء اور کیلنڈر کی رسم اجراء انجام دی ۔ اس موقع پر سکریٹری محکمہ زراعت رگھونندن راؤ ، کمشنر زراعت ہنمنت راؤ اور مینجنگ ڈائرکٹر ایگرو انڈسٹریز راملو اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ ونود کمار نے کہا کہ کسانوں کو کم خرچ میں زائد آمدنی والی فصلوں کیلئے رہنمائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے عہدیداروں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ موجودہ حالات میں کسانوں کی متواتر رہنمائی کی جانی چاہئے تاکہ کم سرمایہ کاری کے ذریعہ کسانوںکو زائد آمدنی حاصل ہو۔ ونود کمار نے کہا کہ زراعت کے شعبہ کیلئے جاریہ سال کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔ دھان کے مسئلہ پر مرکز کے رویہ کے نتیجہ میں کسانوںکو متبادل فصلوں کی کاشت کی رہنمائی کی جائے تاکہ وہ فصلوں کی بہتر قیمت حاصل کرسکے۔ ر