کسانوں کو کسان بندھو کی رقم 50.62 کروڑ روپے جمع

   

یلاریڈی ۔ 19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گرمائی فصلوں سے متعلق ضلع کے ایک لاکھ 57 ہزار 373 کسانوں کو کسان بندھو اسکیم کے تحت کسانوں کے کھاتوں میں 50.62 کروڑ روپے جمع کردی گئی ہیں۔ ضلع محکمہ زراعت آفیسر ڈی اے او بھاگیہ لکشمی نے مزید بتایا کہ اس سال گرمائی کاشت 3 لاکھ 90 ہزار ایکڑ پر مختلف فصلوں کو کاشت کا تخمینہ لگایا گیا تھا جس میں اب تک دو لاکھ ایکڑس پر مختلف فصلوں کو کاشت کیا گیا۔ اس میں 90 ہزار ایکڑ پر دھان کی فصل کاشت کی گئی۔ آنے والے ماہ میں ضلع پردھان کی کاشت کا نشانہ مکمل ہونے کی امید ہے۔ سردیوں کی شدت کی وجہ سے کچھ تاخیر پیش آئی ہے۔ ضلع میں اب تک ایک لاکھ 55 ہزار ایکڑ کی فصلوں کا اندراج کرلیا گیا ہے۔ ضلع میں 98239 کسانوں کو 451 کروڑ روپے زرعی قرض معاف کردیا گیا ہے۔ باقی قرضہ جات کا سلسلہ معاف کرنے کیلئے سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر یلاریڈی ڈی اے رتنم، اے ڈی اے ویرا سوامی و دیگر موجود تھے۔