کسانوں کے احتجاج کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے لئے راکیش ٹکیٹ کی ممتابنرجی سے ملاقات

,

   

فتح آباد۔بھارتیہ کسان یونین(بی کے یو)لیڈر راکیش ٹیکٹ کی کلکتہ میں 9جون کے روز چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی سے ملاقات مقرر ہے‘ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے بموجب ٹیکٹ نئے مرکزی زراعی قوانین کے خلاف کسانوں کے جاری احتجاج میں مزید شدت پیدا کرنے کے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ذرائع نے اے این ائی کو بتایاکہ”راکیش ٹیکٹ 9جون کے روز ممتا بنرجی سے ملاقات کریں گے۔

ان کی شاندار کامیابی پر وہ انہیں مبارکباد پیش کریں گے۔ وہ کسانوں کے احتجاج پر بھی تبادلہ خیال کریں گے“۔ حالیہ انتخابات میں ٹکیٹ نے ٹی ایم سی کے لئے مہم چلائی تھی۔

واضح رہے کہ ٹکیٹ نے ریاست کے اسمبلی انتخابات سے قبل مغربی بنگال کا دورہ کیاتھا او رٹی ایم سی کے لئے لئے مہم چلائی تھی۔

مغربی بنگال چیف منسٹر ممتا بنرجی نئے زراعی قوانین کے خلاف کھل کر بات کرتے ہیں اور ہمیشہ کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں رہی ہیں۔

ٹی ایم سی کے متعدد اراکین پارلیمنٹ دہلی سرحد پہنچے ہیں جہاں پر کسان پچھلے سال نومبر سے احتجاج کررہے ہیں۔ جن سے کویڈ کے حالات میں تبدیلی ائی ہے‘ مذکورہ کسان قائدین اپنے احتجاج میں شدت پیدا کرنے کی سونچ رہے ہیں۔

درایں اثناء کسانوں کے قائد راکیش ٹکیٹ‘ گرونام سنگھ چدونی‘ اور یونائٹیڈ کسان مورچہ کے قائد یوگیندر یادو کی قیادت میں بڑی تعداد میں کسان ہریانہ کے فتح آباد ضلع کے توہانہ صدر پولیس اسٹیشن کے سامنے ہفتہ کی رات سے دھرنا منظم کرتے ہوئے گرفتار کسانوں کی رہائی کی مانگ کررہے ہیں۔

پچھلے چھ ماہ سے مرکز کے زراعی قوانین کے خلاف کسان احتجاج کررہے ہیں۔ قومی درالحکومت کی سرحدوں پر ڈیرا جمائے ہوئے ہیں۔ کسانوں او رمرکز کے درمیان کئی دور کی بات چیت کے بعد بھی حالات میں کوئی تبدیلی نہیں ائی ہے۔

دہلی کی مختلف سرحدوں پر 26نومبر سے مرکز کے تین نئے زراعی قوانین کے خلاف کسان احتجاج کررہے ہیں۔