کسانوں کے حقوق کو کچلنے نہیں دینگے :عام آدمی پارٹی

   

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا کہ وہ کسانوں کے حقوق کو کچلنے نہیں دے گی، اس لیے دہلی حکومت نے اسٹیڈیم کو جیل میں تبدیل کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا۔عام آدمی پارٹی نے ایکس پر لکھا کہ ہم کسانوں کے حقوق کو کچلنے نہیں دیں گے ۔ وزیر اعلی اروند کجریوال نے دہلی کے اسٹیڈیم کو جیل میں تبدیل کرنے کی مودی حکومت کی تجویز کو مسترد کردیا۔ ‘آپ’ آخری سانس تک کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔عام آدمی پارٹی ی کی راجیہ سبھا ایم پی سواتی مالیوال نے کہا کہ چودھری چرن سنگھ جی کی کسان برادری ایم ایس سوامی ناتھن جی کی تجاویز کو نافذ کرانے کیلئے آج سڑکوں پر ہیں۔ ان دونوں عظیم شخصیات کو حال ہی میں بھارت رتن سے نوازا گیا تھا۔ امید ہے کہ کسانوں کی بہتری کیلئے ان کی برسوں کی جدوجہد کی توہین نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ مختلف ریاستوں کے کسانوں نے اپنے مطالبات بشمول کم از کم امدادی قیمت کی گارنٹی اور دیگر مطالبات کے سلسلے میں آج دہلی آنے کی اپیل کی ہے ، حالانکہ دہلی پولیس نے انہیں دارالحکومت میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔