ریاست کے 3 لاکھ کسانوں کے 2 لاکھ تک کے قرضے معاف
حیدرآباد۔30۔نومبر(سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے کسانو ںکے قرض معافی اسکیم کے لئے مزید 2747 کروڑ 67 لاکھ کی اجرائی کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے معلنہ کسانوں کے 2لاکھ تک کے قرض کی معافی اسکیم پر عمل آوری کے لئے حکومت نے مزید رقومات کی اجرائی عمل میں لائی ہے۔ حکومت تلنگانہ نے ریاست میں 3لاکھ14ہزار کسانوں کے2 لاکھ تک کے قرض کی معافی کا فیصلہ کیا تھا اور بعض کسانوں کو ان قرض کی معافی اسکیم سے استفاہ حاصل نہیں ہوا تھا جس کے نتیجہ میں ان میں ناراضگی پائی جا رہی تھی ۔ حکومت کے مطابق بعض تکنیکی خرابیوں کے نتیجہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے قرض معافی اسکیم پر عمل آوری میں تاخیر ہورہی ہے لیکن ریاستی حکومت نے آ ج 2لاکھ روپئے تک کے کسانوں کے قرض کی معافی کے سلسلہ میں منظورہ رقم 2747 کروڑ 67 لاکھ کی فوری اجرائی کے احکامات جاری کئے ہیں جو کہ جلد ہی مقروض کسانوں کے بینکوں کو جاری کرتے ہوئے ان کے 2لاکھ تک کے قرض معاف کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔3